پاکستان

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے کل پنڈی جلسہ ملتوی کردیں وزیر داخلہ

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے کل پنڈی جلسہ ملتوی کردیں وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان راولپنڈی میں اجتماع کرنے کے لیے بضد ہیں، میرا مشورہ ہے کہ عمران خان یہ بے مقصد اجتماع ملتوی کردیں، چاہیے تو یہ تھا کہ وہ پہلے ہی 26 نومبر کے اجتماع کو ملتوی کرتے، مگر انہوں نے اہم تعیناتی کے آئینی عمل کو تماشا بنانے کے لیے لانگ مارچ کا ڈھونگ رچایا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو اب پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، آپ کو اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی تاریخ نہیں لے کر دے گی، یہ بات اب پرانی ہوگئی، آپ کے ان سیاسی اجتماعات کے ذریعے انتخابات کی تاریخ اسٹیبلیشمنٹ سے ملنا ہوتی تو مل چکی ہوتی، عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی بجائے سیاسی قیادت سے بات کریں، اجتماع نہ ہو تو عمران خان شرمندگی سے بچ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے