تازہ ترین

پنجاب حکومت ضرور گرائیں گے رانا ثنا اللہ

پنجاب حکومت ضرور گرائیں گے رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ضرور گرائیں گے، پنجاب حکومت دو تین ووٹوں پر کھڑی ہے، اسے جس طرح چلایا جا رہا ہے ہم چاہیں گے کہ وہ تبدیل ہو، پرویز الہی وعدہ اور دعائے خیر کرکے دوڑے ہیں اتنی جلدی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ رانا ثنا نے کہا کہ اگر ان کو الیکشن کی تاریخ دے دیں تو مذاکرات کس بات کے؟ عمران خان کو غیر مشروط طور پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عمران خان 2 لاکھ بندے بھی نہ لا سکے تو انہیں اکتوبر 2023 کی تاریخ تسلیم کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، جو دیوار پر لکھا ہے تحریک انصاف کو وہ پڑھنے کی دعوت دی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ 4، 5 ماہ جو کچھ بھی کیا اس کے باوجود اسٹیبلشمنٹ نے انتخابات کی تاریخ لے کر نہیں دی، آئندہ بھی نہیں دیں گے، تحریک انصاف نے اسٹیبشلمنٹ کو گالی، دبا اور الزامات سب کچھ کرکے دیکھ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے