کھیل

پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ گیا تو میچز دیکھنے کون آئے گا رمیز راجہ

پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ گیا تو میچز دیکھنے کون آئے گا رمیز راجہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر دو ٹوک موقف اپنالیا۔ اسلام آباد میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ اگر آئندہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں آتا تو پاکستان بھی جواب میں ورلڈکپ کیلئے انڈیا نہیں جائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان آئندہ برس انڈیا میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھا گا کون؟، ہم جارحانہ انداز اپنائیں گے، گرین شرٹس پرفارمنس کر رہے ہیں، انھوں نے دنیا کے بڑے بزنس والی ٹیم کو ہرایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے