کھیل ورلڈ کپ

سعودی عرب فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو رولز رائس دینے کا اعلان

سعودی عرب فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو رولز رائس دینے کا اعلان

سعودی ولی عہد نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب کی حیران کن فتح پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے گزشتہ 3 برس سے ناقابل شکست ارجنٹینا کو 1-2 سے شکست دی تو نہ صرف سعودی بلکہ پوری مسلم امہ خوشی سے نہال ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب نے ورلڈ کپ میں حیران کن شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ سعودیہ کی اس شاندار جیت پر شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ قطر سے واپسی پر شاہی خاندان کی جانب سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 6 ملین روپے کی رولز رائس فینٹم تحفے میں پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے