صحت

فلو کی تمام 20 اقسام سے محفوظ رکھنے والی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

فلو کی تمام 20 اقسام سے محفوظ رکھنے والی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

پنسلوانیا: سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایک ویکسین بنائی ہے جو فلو یا انفلوئنزا اے اور بی کی تمام ذیلی اقسام کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جانوروں پر حوصلہ افزا تجربات کے بعد اب عالمگیر فلو ویکسین بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ایم آر این اے ویکسین فلو کی تمام 20 اقسام کے لیے یکساں مفید ہے۔ اگرچہ بالخصوص امریکا میں دی جانے والی سالانہ ویکسین فلو کو بھی مسلسل تبدیلی سے گزارا جاتا ہے تاکہ وہ دیگر فلو سے بھی بچاسکے۔ تاہم کئی مرتبہ وہ دیگراقسام کے فلو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔ اب جامعہ پنسلوانیا کے سائنسداں ڈاکٹراسکاٹ ہینسلے اور ان کے ساتھیوں نے ایم آر این اے سالمات پر ویکسین بنائی ہے جو عین کووڈ ویکسین کی طرز پر تیار کی گئی ہے۔ ایم آراین اے ویکسین میں وہ جینیاتی کوڈ ہوتے ہیں جو پروٹین بناتے ہیں عین اسی طرح جیسے ڈی این اے پروٹین کی تشکیل کرتے ہیں۔ اس ویکسین کی ایم آر این اے میں فلو کی تمام 20 اقسام میں موجود پروٹین کے کوڈ والے سالمات موجود ہیں۔ ان میں انفلوئنزا اے اور بی بھی شامل ہیں جو ہر سال فلو کی وجہ بنتے ہیں۔ جب یہ ویکسین چوہوں کو لگائی گئی تو بہت جلد ان میں 20 اقسام کے فلو کے خلاف اینٹی باڈی بننے لگیں اور کوئی چار ماہ تک وہ جسم میں موجود اور کارآمد رہیں۔ اس کے مقابلے میں جن چوہوں کو بیمار کرکے جعلی ادویہ دی گئیں وہ جلد ہی مرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے