تجارت

ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ

ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ

امریکی ڈالر کی قدر میں جاری اضافہ آج بھی نہیں رکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز سے منفی رجحان پایا جاتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 476 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42460 پر آ گیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے ماہر محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں غیر متوقع اضافے پر اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے