دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 31 ویں میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دی۔ برازیل کی جانب سے 83 ویں منٹ میں کیسیمیرو نے میچ کا واحد گول اسکور کیا۔ گروپ جی کے پوائنٹس ٹیبل پر برازیل 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔