کھیل

پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی حصار قائم

پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی حصار قائم

اسلام آباد / لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی حصار قائم رہا جب کہ پولیس کے 3000 افسران واہلکاروں نے فرائض سرانجام دیے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، پولیس کے 3000 افسران واہلکاروں نے حفاظتی اور ٹریفک امور کی نگرانی کے فرائض سرانجام دیے، ٹیموں کی آمدورفت کے روٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر اسنائپرز بھی تعینات رہے۔ ذرائع کے مطابق مہمان کرکٹرز کو سیکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں، ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیوں کا موقع دے دیا گیا، منی گالف کا انتظام کیاگیاہے، بین اسٹوکس اپنے ساتھ پسندیدہ ویڈیو گیمز لائے ہیں، متعدد مہمان کرکٹرز کو گیمز کا شوق ہے، زیک کرولی اپنے ساتھ کارڈز گیم لائے ہیں۔ کافی کے شوقین کیٹن جیننگزمشین ہمراہ لائے ہیں، کھلاڑی باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے، ببل میں ہی پسندیدہ پکوان فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے، اس مقصد کیلیے انگلش اسکواڈ کا اپنا خصوصی شیف بھی ساتھ موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے