صحت

کھانے میں اضافی نمک قبل از وقت موت کے خطرات کو بڑھا سکتاہے

کھانے میں اضافی نمک قبل از وقت موت کے خطرات کو بڑھا سکتاہے

نیو اورلینز: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کھانے پر اضافی نمک چھڑکنے سے اجتناب کرنا قبل از وقت موت کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔ جرنل آف امیریکن کالج آف کارڈیولوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے پر اوپر سے نمک چھڑکنے کی عادت کو ختم کرنے سے امراضِ قلب، دل کے دورے اور فالج کے امکانات 20 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں۔ تحقیق میں محققین نے 30 سے 70 کی دہائی میں موجود تقریبا دو لاکھ برطانوی افراد کا ایک دہائی تک معائنہ کیا۔ بہت زیادہ نمک کے کھائے جانے سے خون میں پانی کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں پر دبا بڑھتا ہے۔ اس دبا کے بڑھنے کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جس کے نتیجے میں دل کے دورے یا فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس خطرے کی پیمائش کے لیے ٹیولین یونیورسٹی کے محققین نے 1 لاکھ 76 ہزار 570 برطانوی افراد کے صحت کیریکارڈز کا جائزہ لیا۔ اس ڈیٹا میں ایک سوالنامے کے جوابات بھی شامل تھے جس میں شرکا سے پوچھا کیا گیا تھا کہ وہ اپنے رات کے کھانے میں کتنا نمک شامل کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے