راوالپنڈی: پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ایک دن تاخیر سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق آج سے ہی شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ بورڈ کے مطابق انگلینڈ ٹیم کی پلینگ ایلیون پوری ہوگئی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹاس ساڑھے 9 بجے اور میچ 10 بجے شروع ہوگا، ٹاس سے پہلے ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی۔ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہمان ٹیم نے کھلاڑیوں کی صحت یابی کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔