تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 139روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535روپے اضافہ کیا۔ ایل پی جی 216روپے فی گھریلو سلنڈر 2548روپے اور کمرشل سلنڈر 9804روپے ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔ عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ سستی گیس کی فراہمی کے لیے ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے