بھارتی اداکارہ و رقاصہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلق جوڑنے کے معاملے پر اب مکمل طور پر خاموشی توڑ دی اور سب کچھ واضح کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے اروشی روٹیلا کے مبینہ طور پر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی خبریں سامنے آرہی تھیں جس پر کئی مرتبہ دونوں شخصیات نے گول مول بات بھی کی۔ بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اروشی روٹیلا نے اس سارے معاملے پر اپنی خاموشی توڑ کر واضح کردیا کہ آر پی (RP) میرا ساتھی اداکار ہے جس کا نام رام پوتھینینی ہے۔ اروشی روٹیلا نے کہا کہ میں جانتی نہیں تھی کہ ریشبھ پنت کو بھی آر پی (RP) کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کہا گیا اس میں آدھی چیزیں بھی سچ نہیں تھیں، لوگ بس چیزوں کو تصور کرتے ہیں اور اس کے بارے میں لکھ دیتے ہیں۔ بالی ووڈ کی 28 سالہ اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ ایسی افواہوں پر یقین رکھتے ہیں، میں کہوں گی کہ انہیں تھوڑا سا چیزوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
انٹرٹینمنٹ
اروشی روٹیلا نے ریشبھ پنت کے معاملے پر خاموشی توڑ کر سب کچھ واضح کردیا
- by web desk
- دسمبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1517 Views
- 3 سال ago