انٹرٹینمنٹ

مادھوری نے بھی میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی

مادھوری نے بھی میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی میرا دل یہ پکارے آجا کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مادھوری ڈکشٹ نے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں مادھوری کریم رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں، جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اداکارہ کی اس ویڈیو کو چند منٹوں میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔ مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کو مداح بھی خوب پسند کررہے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے