پاکستان

اعظم سواتی پانچ روزہ ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

اعظم سواتی پانچ روزہ ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

کوئٹہ: پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اعظم سواتی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، اعظم سواتی کو کچہری کے پچھلے گیٹ سے عدالت لایا گیا۔ پولیس کی جانب سے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ اعظم سواتی کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے کہا کہ اعظم سواتی کو دہشتگروں کی طرح عدالت میں پیش کیا گیا اور انکو پچھلے گیٹ سے لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں میڈیا کا داخلہ بھی بند کیا گیا، اس ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے۔ اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ نے کہا کہ ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کاٹنا غیر قانونی ہے اور غیر قانونی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، میڈیا کو روکنا بھی غیر قانونی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ 2 دسمبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان کی کچلاک جیل منتقل کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے