باتھ: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسیقی کے آلات بجانا سیکھنا دماغ کی بصری اور سمعی صلاحیت پر مثبت اثرات رکھتا ہے اور ایسا کرنا غمگین کیفیت سے نکلنے میں مدد دے سکتا ہے۔ جرنل نیچر سائنٹیفک میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے 11 ہفتوں تک پیانو سیکھنے کے لیے ہر ہفتے ایک گھنٹے تک سبق لیے ان کی بصری اور سمعی تبدیلیوں کی نشان دہی کرنے کی صلاحیتوں میں بہتری اور ڈپریشن، دبا اور بے چینی کی کیفیت میں کمی آئی۔ یونیورسٹی آف باتھ کے محققین نے اس تحقیق میں شریک ہونے والے 31 افراد کو موسیقی کی تربیت، موسیقی سننے یا ایک کنٹرول گروپ میں رکھا۔ وہ افراد جن کا پہلے موسیقی سیکھنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا ان کو ہفتے میں ایک گھنٹے کا سیشن مکمل کرنے کے لیے کہا گیا۔ جہاں ان دونوں گروپوں نے موسیقی سیکھی یا سنی وہیں کنٹرول گروپ نے یا تو موسیقی سنی یا گھر کا کام مکمل کیا۔ محققین کو معلوم ہوا کہ سبق سیکھنا شروع کرنے سے چند ہفتوں بعد ہی لوگوں کے کثیر حسی معلومات کی فعالیت میں بہتری آئی۔