ایمسٹر ڈیم، ہالینڈ: ہماری معلومہ فلکیاتی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی کہکشاں دریافت ہوئی ہے جس کی جسامت جان کر خود فلکیات داں انگشت بدنداں ہیں۔ یہ ایک ریڈیائی گیلکسی ہے جس کا نام ایلکیونیئس ہے۔ ایلکیونیئس ہم سے تین ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ فلکیاتی پیمانے پر یہ 5 میگا پارسیک ہے یعنی ایک سے دوسرے کنارے تک ایک کروڑ 63 لاکھ نوری سال وسیع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے کائنات کی سب سے بڑی کہکشاں کا درجہ دیا گیا ہے۔ ریڈیائی کہکشائیں خود کائناتی معمہ ہیں۔ ان کی ساخت بھی دلچسپ ہوتی ہے کیونکہ ان میں ایک بڑی مرکزی کہکشاں ہوتی ہے جس کے گرد ستاروں کی جھرمٹ گردش کرتی ہے اور کہکشانی مرکز (نیوکلیئس) میں ایک بہت بڑا بلیک ہول ہوسکتا ہے۔ لیکن یہ بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ ان سے مادے کی لپٹوں کی بوچھاڑ ایک جیٹ کی صورت میں جاری رہتی ہے۔ لیکن جیٹ اور مادے کے شعلے نما لپٹے کہکشاں کے درمیانی فاصلے میں اس طرح سرگرم رہتے ہیں کہ وہ الیکٹرون کی بوچھاڑ خارج کرتے ہیں جس سیطاقتور ریڈیو سگنل خارج ہوتے ہیں۔ اسی لیے انہیں ریڈیائی کہکشاں بھی کہا جاتا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
کائنات میں سب سے بڑی جسامت کی ہوش ربا کہکشاں دریافت
- by web desk
- دسمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1211 Views
- 2 سال ago