سان فرانسسو: یوٹیوب نے بالخصوص اپنی ایپ پر ویڈیو ساز افراد اور مشتہرین کے لیے رقم کمانے یا مونیٹائزیشن کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ نئی پالیسیوں اور ہدایات کی روشنی میں بعض موضوعات کی حامل ویڈیو کی مونیٹائزیشن روکنے کا اعلان کیا ہے جن پر فوری اطلاق بھی ہوسکتا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان یہاں دیکھا جاسکتا ہے جو چند روز قبل منظرِ عام پر آیا ہے۔ ویڈیو کے تھمب نیل میں نامناسب تصویر، زبان اور اس میں شامل کوئی لنک بھی مونیٹائزیشن حاصل نہیں کرسکے گا۔ کسی سیاق و سباق کے بغیر لاشوں کی ویڈیو، یا ویڈیو گیم کا پرتشدد انداز حقیقی لوگوں پر آزمانے، موت کے وقت کی ویڈیو بھی آمدنی حاصل نہیں کرسکیں گی۔ اسی طرح پرتشدد واقعات دکھا کر ناظرین کو حیرت میں ڈالنے والی ویڈیو بھی اب رقم بٹور نہیں سکیں گی۔ یوٹیوب اور بطورِ خاص ٹک ٹاک احمقانہ اور خطرناک حرکات، چیلنج اور ویڈیو کیلیے منفی شہرت رکھتا ہے اور یوٹیوب پر ایسی ویڈیو رقم نہیں کماسکیں گی۔ ان میں سے بعض چیلنج سے بالخصوص بچوں کی جان جاسکتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمت کو چیلنج کرنے والے آن لائن رحجانات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
یوٹیوب کا فحش مواد اور زبان سمیت کچھ پرینک ویڈیو کی آمدنی بند کرنے کا اعلان
- by web desk
- دسمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1442 Views
- 3 سال ago