کھیل

پنڈی ٹیسٹ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کو جیت کیلیے 84 رنز درکار چار وکٹیں باقی

پنڈی ٹیسٹ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کو جیت کیلیے 84 رنز درکار چار وکٹیں باقیپنڈی ٹیسٹ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کو جیت کیلیے 84 رنز درکار چار وکٹیں باقی

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے جبکہ قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں فتح کے لیے 84 رنز درکار ہیں۔ ٹیسٹ کے آخری روز پہلے سیشن میں اوپنر امام الحق اپنے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور 48 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن نے انکی وکٹ حاصل کی۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 46 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آٹ ہوئے جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل 76 کے اسکور پر روبینسن کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ آغا سلمان 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی تھی، قومی ٹیم کو جیت کیلیے 343 رنز کا ہدف حاصل ہوا۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 6، کپتان بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اظہر علی انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے