کراچی: اداکارہ ردا اصفہانی کا کہنا ہیکہ ان کی نجی ویڈیوز ان کے سابقہ منگیتر نے لیک کی تھیں۔ میزبان نادر علی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ردا اصفہانی نے بتایا کہ نجی ویڈیوز لیک کرکے سابقہ منگیتر نے بھروسہ توڑا۔ انہوں نے کہا کہ میرا سابق منگیتر نہ ہی کوئی بہت امیر انسان تھا نہ ہی کسی اعلی عہدے پر فائز شخصیت تھا وہ صرف ایک ڈی او پی تھا اس کے باوجود میں نے اس سے شادی کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ لیک ویڈیو اسکینڈل پر آج تک طعنے ملتے ہیں، یہی نہیں بلکہ یہ اسکینڈل کیرئیر پر بھی خاصا اثر انداز ہوا۔ ردا اصفہانی کا کہنا تھا کہ اس وقت جو تکلیف والدین اور اہل خانہ کو میری وجہ سے ملی میں اس تکلیف پر خود کو معاف نہیں کرسکتی، یہ تکلیف میرے ساتھ میری قبر تک جائیگی، مجھے میرے اللہ سے معافی مانگنی ہیجو میں آج بھی مانگتی ہوں۔
انٹرٹینمنٹ
نجی ویڈیوز سابقہ منگیتر نے لیک کی تھیں ردا اصفہانی کا انکشاف
- by web desk
- دسمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1434 Views
- 3 سال ago