پاکستان

دو مجرم خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں قرض 4 گنا کردیا عمران خان

دو مجرم خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں قرض 4 گنا کردیا عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او 2 شرمناک ہے جس میں 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی دی جارہی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ قوم نے این آر او 1 کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ان دو مجرم خاندانوں اور ان کے حواریوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں ہمارا قرض 4 گنا بڑھا دیا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ این آر او 2 پہلے سے بڑھ کر شرمناک ہے۔ این آر او 2 کے تحت 11 سو ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی اور استثنی دیا جا رہا ہے۔ قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ڈاکہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے