تجارت

روس سے ایک لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنیکی منظوری

روس سے ایک لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنیکی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے ایک لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اجلاس نے میسرز سیریل کراپ ٹریڈنگ کی سب سے کم بولی کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گوادر بندرگارہ سے اندرون ملک نقل و حمل پر اضافی لاگت پاسکو برداشت کرے گی، جس کی وصولی صوبوں سے کی جائے گی۔ ای سی سی نے سی پیک پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈکوپاکستان انرجی ریوالونگ اکاونٹ میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی۔ اسحاق ڈارنے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل،ای ایس سی اے پی کی ایگزیکٹو سیکریٹری ارمینڈا سلسیا الیسجہبانہ سے ملاقات میں کہاپاکستان تباہ کن سیلاب کے تناظر میں اقوام متحدہ کی یکجہتی کا بھرپور اعتراف کرتا ہے تاہم تعمیر نو اور بحالی کیلیے مزید عالمی مدد کی ضرورت ہے۔ارمینڈا نے پائیدار ترقی کیلیے تعاون کی پیشکش کی۔ اسحاق ڈارنے جرمن سفیر الفریڈ گراناس کے ساتھ ملاقات کے دوران تجارتی تعلقات میں اضافے کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ سفیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اسحاق ڈار نے پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ملکی معاشی بہتری کیلیے پی ڈی ایف ایل کی حقیقی صلاحیتیں تلاش کرنے اوران سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے