انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کیساتھ فلمایا گیا پسندیدہ سین کونسا ہے

ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کیساتھ فلمایا گیا پسندیدہ سین کونسا ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلمائے گئے اپنے پسندیدہ سین کو ایک بار پھر نئے انداز میں پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ گپ شپ کے لیے ایک سیشن رکھا تھا۔ اداکارہ سے اس سیشن میں ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ شاہ رخ خان کے ساتھ کونسا سین دوبارہ عکس بند کروانا چاہیں گی؟ انہوں نے مداح کے اس سوال کے جواب میں فلم رئیس کے گانے ظالماں سے ایک رومانوی سین کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہیہ والا سین دوبارہ کرنا چاہوں گی۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی فلمرئیس مرکزی کردار ادا کیا تھا جوکہ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے