دنیا

ایران میں حکومت مخالف 5 مظاہرین کو سزائے موت اور 11 کو عمر قید

ایران میں حکومت مخالف 5 مظاہرین کو سزائے موت اور 11 کو عمر قید

تہران: ایران میں مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پر ہونے والے ملک گیر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 5 مظاہرین کو موت اور 11 کو طویل عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان مسعود ستائشی نے پریس کانفرنسن میں بتایا کہ مظاہروں کے دوران پیر ملٹری فورس کے ایک اہلکار کو قتل؛ کرنے کے الزام میں 5 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ مسعود ستائشی نے بتایا کہ 27 سالہ اہلکار کو ایک گروپ نے احتجاج کے دوران برہنہ کرکے قتل کیا۔ اہلکار کو قتل کرنے والے مظاہرین پولیس حراست میں ایک نوجوان حادث نجفی کی حراست کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اسلامی و قومی اقدار کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں 11 افراد کو طویل عرصے کی وید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مسعود ستائشی نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی ہیں اور ملزمان ان سزاوں کے خلاف اپیلیں کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے