کھیل ورلڈ کپ

فیفا ورلڈ کپ پرتگال کی سوئٹزر لینڈ کے خلاف فتح کوارٹرفائنل میں رسائی

فیفا ورلڈ کپ پرتگال کی سوئٹزر لینڈ کے خلاف فتح کوارٹرفائنل میں رسائی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری پری کوارٹر فائنل مقابلے میں پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔ پرتگال کے راموس نے 17 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو پیپے نے 33 ویں منٹ میں دگنا کر دیا۔ 51 ویں منٹ میں راموس نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول اسکور کیا۔ 55 ویں منٹ میں رافیئل گریرو نے چوتھا گول اسکور کر کے پرتگال کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ 58 ویں منٹ میں سوئٹزر لینڈ کے مینیول اکانجی نے پہلا گول اسکور کرتے ہوئے برتری کم کی لیکن راموس اپنا تیسرا اور ٹیم کی جانب سے پانچواں جبکہ دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں رافیئل لیا نے چھٹا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے