انٹرٹینمنٹ

جیکولین فرنینڈس کو کاسمیٹک سرجری سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا

جیکولین فرنینڈس کو کاسمیٹک سرجری سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا

ممبئی: معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سوشل میڈیا پر کاسمیٹک سرجری کے بارے میں دیے گئے بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں مس سری لنکا کے ایڈیشن 2006 کے سوال جواب کے سیشن میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں جیکولین فرنینڈس نے کاسمیٹک سرجری کے بارے میں کہا کہ کاسمیٹک سرجری ایک غیر منصفانہ فائدہ ہے، یہ مقابلہ حسن کے پورے تصور کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بات کاسمیٹک سرجری کی حوصلہ افزائی کرنے کی جائے تو اس صورتحال میں تو یہ مسئلہ بھی ہے کہ کون اس طرح کی سرجری کروانے کا خرچہ برداشت کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جیکولین فرنینڈس پر تنقید اس لیے کی جارہی ہے کہ جب وہ کاسمیٹک سرجری کو غیر منصفانہ فائدہ سمجھتی ہیں تو انہوں نے خود کاسمیٹک سرجری کیوں کروائی ہے۔ واضح رہے کہ 2006 میں اداکارہ نے مس یونیورس سری لنکا کا تاج پہنا اور مس یونیورس 2006 میں اپنے ملک کی نمائندگی بھی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے