پاکستان

اسموگ کے باعث لاہور کے اسکولز میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا اعلان

اسموگ کے باعث لاہور کے اسکولز میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث لاہور کے اسکولز میں ہفتے میں 3 تعطیلات کا حکم جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے ہفتے میں 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ضلع لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولز ہفتے میں تین دن بند رہیں گے۔ حکم نامے کے مطابق اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ اسکولز میں تعطیلات کا یہ فیصہے تاحکم ثانی جاری رہے گا اور دوبارہ کھلنے کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔ متعلقہ حکام اور اساتذہ کو اسکولز کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو ہوم ورک کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ پڑھائی کا حرج نہ ہو۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اسکولوں میں 3 روز کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے