تازہ ترین

سپریم کورٹ کا ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی بنانے کا حکم

سپریم کورٹ کا ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی بنانے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایس جے آئی ٹی (خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم) بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آی ٹی میں آئی ایس آئی، پولیس، آئی بی ، ایف آئی اے کے نمائندے شامل کیے جائیں، جے آئی ٹی میں ایسا افسر نہیں چاہتے جو انکے ماتحت ہو جن کا نام آ رہا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے ارشد شریف ازخودنوٹس کی سماعت کی۔ وزارت داخلہ نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس قتل کے بنیادی شواہد کینیا میں ہیں ، کینین حکومت سے اس معاملے پر رابطہ کیا جائے ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا کام قابل ستائش ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے نام تک رپورٹ میں نہیں لکھے گئے، مقدمہ میں کس بنیاد پر تین لوگوں کو نامزد کیا گیاہے ؟ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا؟، انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، تنبیہ کر رہا ہوں کہ حکومت بھی سنجیدگی سے لے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ کینیا میں ہائی کمیشن متعلقہ حکام کیساتھ رابطے میں ہے، ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے کینیا کے پولیس اہلکار ہیں، کینیا میں چار دن پہلے نئی کابینہ بنی ہے جن سے ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے، جائزہ لینا ہوگا غیر ملکیوں کیخلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے یا نہیں۔ والدہ ارشد شریف نے کہا کہ جس طرح پاکستان سے ارشد کو نکالا گیا وہ رپورٹ میں لکھا ہے، دبئی سے جیسے ارشد کو نکالا گیا وہ بھی رپورٹ میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے