تجارت

پاکستان نے سعودیہ سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لیے

پاکستان نے سعودیہ سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لیے

اسلام آباد: پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم سطح پر گرنے کے بعد سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ اسے فوری طور پر مزید 3 ارب ڈالر نقد فراہم کیے جائیں۔ پاکستان سعودی عرب سے پہلے ہی بیل آٹ پیکیج کے تحت 3 ارب ڈالرقرض لے چکا ہے، مزید3 ارب ڈالر کی درخواست وزیرخزانہ اسحق ڈار نے بدھ کو سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کی۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اسحق ڈار نے کل دوسرے روز بھی غیرملکی سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں جو مالیاتی حمایت کے حصول اور شرائط میں نرمی کیلیے آئی ایم ایف پر اثرانداز ہونے کیلیے ان کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی سعودی سفیر سے ملاقات میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے جلد دورہ سعودی عرب پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے