کھیل ورلڈ کپ

کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف نہ کھلانے پر گرل فرینڈ کا موقف سامنے آگیا

کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف نہ کھلانے پر گرل فرینڈ کا موقف سامنے آگیا

فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ نہ کھلانے پر ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پرتگال کی فٹبال ٹیم کے منیجر فرنانڈو سینٹوز نے کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جارجینا روڈریگز نے فرنانڈو سینٹوز کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نیمیچ کے بعد انسٹاگرام پر لکھا کہ جب 11 کھلاڑیوں نے ترانہ پڑھا تو سب کی نظریں آپ پر تھیں۔ جارجینا روڈریگز نے مزید لکھا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ 90 منٹ تک لوگ دنیا کے بہترین کھلاڑی سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے