کھیل

کوشش کر رہا ہوں جلد میدان میں واپسی ہو شاہین شاہ آفریدی

کوشش کر رہا ہوں جلد میدان میں واپسی ہو شاہین شاہ آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ جلد میدان میں واپسی ہو۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ری ہیب جاری ہے۔ شاہین آفریدی گھٹنے کی تکلیف سے دوچار ہیں۔ تین ہفتے قبل شاہین آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن بھی ہوا تھا۔ شاہین آفریدی کو گھٹنے کی تکلیف سے نجات کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا تھا۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ تین چار روز سے ری ہیب کر رہا ہوں، بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ جلد میدان میں واپسی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے