کھیل ورلڈ کپ

فیفا ورلڈ کپ کروشیا نے برازیل کو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

فیفا ورلڈ کپ کروشیا نے برازیل کو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر2کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ناک آٹ مقابلے میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں مقررہ 90 منٹ کے کھیل میں کوئی گول کرنے سے قاصر رہیں۔ تاہم، پہلے اضافی ہاف کے اضافی وقت میں نیمار نے برازیل کی جانب سے گول کر کے ٹیم کو کروشیا پر برتری دلائی جس کو کروشیا کے برونو پیٹکووچ دوسرے اضافی ہاف میں(117 ویں منٹ میں) برابر کرتے ہوئے برازیل کے حق میں جاتے کھیل کو پینلٹیز کے مرحلے میں لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے