کیمبرج: ایک تحقیق کے مطابق ٹریفک کا شور شرابہ صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ پرندوں کی ایک قسم روبن کو بھی انتہائی غصیلا کر دیتا ہے۔ خوبصورت پر اور چہچہاہٹ کی وجہ سے پسند کیے جانے والے یورپی روبن دراصل بہت جارح مزاج مخلوقات میں سے ہیں، جو جگہ کے حصول کے لیے اپنے پڑوسیوں سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑتے ہیں۔ جب روبن کسی دوسرے پرندے کے خطے میں بن بلائے پہنچتے ہیں تو ان کے گیت اپنا لیتے ہیں تاکہ اپنے حریف کو خود سے دور رکھ سکیں اور ان کے قریب آنے یا حملہ کرنے سے قبل ان کے جیسے ظاہر ہوسکیں۔اس سے قبل مطالعوں میں شہروں میں رہنے والے روبن کا دیہی روبن کی نسبت زیادہ غصیلے ہونے کا مشاہدہ کیا گیا تھا جبکہ تازہ ترین تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ اس رویے میں شور شرابے کا ممکنہ طور پر کردار ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ کی اینگلیا رسکن یونیورسٹی اور ترکیہ کی کوچ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے 3 ڈی پرنٹ کیے گئے پلاسٹک کے روبن کو دو جگہوں پر دوسرے روبن کی جگہ پر رکھا۔ پہلی جگہ استنبول کا اربن پارک تھا جو مصروف سڑک سے قریب تھا اور دوسری جگہ شہر کے مضافات میں موجود خاموش جنگلاتی علاقہ تھا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ٹریفک کا شور روبن کو غصیلا بنا دیتا ہے تحقیق
- by web desk
- دسمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1368 Views
- 2 سال ago