انٹرٹینمنٹ

اداکارہ بینش راجا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکارہ بینش راجا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ بینش راجا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل سنگِ مرمر میں درخانے کا کردار ادا کرنے والی بینش راجا نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، میری دعا ہے کہ میری بیٹی خوبصورت خواب دیکھے اور اللہ اس کے سب ہی خواب پورے کرے، آمین۔ بینش راجا نے اپنی پوسٹ پر مداحوں سے دعاں کی اپیل بھی کی ہے۔ بینش راجا نے تاحال اپنی یا بیٹی کی کوئی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔ واضح رہے کہ اداکارہ بینش ڈرامہ سیریل یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں ادکاری کے جوہر دکھانے سمیت پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے مقبول ترین گانے زمین جاگتی ہے میں بھی دکھائی دے چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے