پاکستان

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلاف ہے اسد عمر

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلاف ہے اسد عمر

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں فوری تحلیل کرنے کے حق میں ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ ابھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی چاہئیں۔ اسد عمر کے مطابق کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو سے تین مہینے کا وقت ملنا چاہیے۔ قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے