تجارت

خوش خبری تھرکول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز

خوش خبری تھرکول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز

تھر پارکر: تھرکول میں نصب کیے گئے شنگھائی الیکٹرک کے پاور پلانٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا تجربہ کامیاب رہا۔ وزیر توانائی سندہ امتیاز شیخ کی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ تھرکول سے 1320میگاواٹ بجلی بنانے کے پلانٹ نے آزماشی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پلانٹ شنگھائی الیکٹرک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، تھرکول سے پیدا ہونے والی 1320 میگاوٹ بجلی عنقریب نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اینگرو اور حب کو کے پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی 660، 660 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں تھر کے کوئلے سے مجموعی طور پر 2640 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ فراہم کی جائے گی۔ بی بی شہید کا تھر سے متعلق خواب پورا ہونے جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے