کھیل ورلڈ کپ

چمچماتی ٹرافی کے صرف 4 دعویدار میدان میں باقی رہ گئے

چمچماتی ٹرافی کے صرف 4 دعویدار میدان میں باقی رہ گئے

کراچی: قطر فٹبال ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کے صرف 4 دعویدار میدان میں باقی رہ گئے۔ قطر فٹبال ورلڈ کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ارجنٹائن کا سامنا کروشیا سے بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا جبکہ تاریخ رقم کرنیوالی مراکش کی ٹیم اگلے دن دفاعی چیمپئن فرانس کے ہوش بھی اڑاسکتی ہے۔ مراکش نے حالیہ ایونٹ میں بے مثال پرفارمنس پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی پانیوالی پہلی افریقی اور عرب ٹیم بننے کا اعزاز پایاہے، تیسری پوزیشن کا میچ ہفتے کو جبکہ چیمپئن کا فیصلہ اتوار کو ہوگا۔ قطر ورلڈ کپ کئی ٹیموں کے لیے مایوس کن بھی رہا، ورلڈ نمبر 2 بیلجیئم اور 4 بار کے سابق چیمپئن جرمنی کو ابتدائی مرحلے سے رخصتی کا صدمہ برداشت کرناپڑا۔ گروپ مرحلے میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست سے دوچار کیا تو سعودی عرب نے ارجنٹائن کیخلاف کامیابی سمیٹ کر سب کو حیران کردیا، تاہم اس کے بعد جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے نہ صرف ناک آٹ مرحلے میں رسائی پائی بلکہ اب وہ فائنل فور میں بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے