تجارت

روزگار کیلیے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ

روزگار کیلیے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ

اسلام آباد: غیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان لاکھوں نوجوان رزق کی تلاش میں سمندر پار چلے گئے. روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوگیا، رواں سال 7 لاکھ 65 ہزار نوجوان حصول روزگار کیلیے پاکستان چھوڑ گئے۔ بیرون ملک جانے والوں میں ڈاکٹر، انجینئر، آئی ٹی ماہرین، اکائوٹنٹس، ایسوسی ایٹ انجینئر، اساتذہ، نرسز شامل ہیں، 92 ہزار سے زائد اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی دیارغیر جا بسے۔ ایکسپریس کو موصولہ دستاویزات کے مطابق رواں سال 7 لاکھ 65 ہز ار نوجوان بیرون ملک گئے جبکہ 2019 میں 6 لاکھ 25 ہزار، 2020 میں 2 لاکھ 25 ہزار، جبکہ2021 میں 2 لاکھ 88 ہز ار نوجوانوں نے بیرون ملک ملازمت کو ترجیح دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے