لاہور: مشہور بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانیکہانی سنو کا فی میل کور پیش کرنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے یہ گانا اپنی آواز میں گانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ سوشل میڈیا پر جہاں مداح آئمہ بیگ کی آواز میں کہانی سنو کو پسند کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ گلوکارہ نے اس گانے کو بگاڑ دیا ہے۔ تاہم آئمہ بیگ نے یہ گانا کیوں گایا ہے گلوکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ گانا سنا اسی وقت میں کیفی کی آواز، اس کے ٹیلنٹ اور گانے کے الفاظ سے متاثر ہوئی، گانے کے الفاظ میری اس وقت کی صورتحال سے ملتے جلتے تھے اور اسی لیے یہ گانا بھی گایا کیونکہ میرا دل ٹوٹا ہوا تھاجو کہ اب جڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گانا سنتے ہی میں نے کیفی سے رابطہ کیا اور کہا میں آپ کے گانے کا کور کرنا چاہتی ہوں، کیفی انتہائی اچھا اور خوبصورت انسان ہے، اس نے کہا آپ جو کرنا چاہتی ہیں کریں، میں خود بھی آپ کی آواز میں یہ گانا سننا چاہتا ہوں۔ حال ہی میں اداکار شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے والی گلوکار آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ کیفی کے اس گانے نے میرے دل کو جوڑنے میں بہت مدد کی ہے، کیفی نے وہ گانا پہلے ہی گا دیا جو میں گانا چاہ رہی تھی، اسی لیے میں نے اس کا فی میل ورژن گایا۔
انٹرٹینمنٹ
دل ٹوٹا ہوا تھا اس لیے کہانی سنو گایا آئمہ بیگ
- by web desk
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1395 Views
- 3 سال ago