دبئی سٹی: متحدہ عرب امارات نے چاند کے لیے اپنا پہلا مشن خلا میں روانہ کردیا ہے جوایک چھوٹی خلائی گاڑی پر مشتمل ہے۔ راشد روور نامی یہ ایک چھوٹی قمری گاڑی ہے جو دبئی میں واقع محمد بن راشد اسپیس سینٹر (ایم بی آر ایس سی) میں بنائی گئی ہے جس میں اماراتی سائنسدانوں نے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اپریل 2023 میں یہ چاند پر اترے گا اور کامیابی کے صورت میں امریکہ اور چین کے بعد امارات چاند پر مشن بھیجنے والا تیسرا ملک ہوگا۔ راشد روور فلوریڈا میں واقع مشہور خلائی اڈے، کیپ کیناورل سے روانہ کیا گیا ہے جسے اسپیس ایکس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے خلا کے حوالے کیا گیا ہے۔ تاہم اس گاڑی کو ہیکاٹو آر نامی جاپانی لینڈر کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ لینڈر جاپانی کمپنی آئی اسپیس نے ڈیزائن کیا ہے اس طرح خود آئی اسپیس بھی چاند پر اترنے والی پہلی تجارتی کمپنی قرار پائے گی۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
متحدہ عرب امارات نے راشد روور کے نام سے پہلی چاند گاڑی خلا میں بھیج دی
- by web desk
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1380 Views
- 3 سال ago