انٹرٹینمنٹ

مونمون دتہ بیہودہ کمنٹس کرنے والے پاپارازیوں پر برس پڑیں

مونمون دتہ بیہودہ کمنٹس کرنے والے پاپارازیوں پر برس پڑیں

بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ببیتا ایر کا کردار ادا کرنے والی مونمون دتہ بیہودہ کمنٹس کرنے پر پاپارازیوں پر برس پڑیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونمون دتہ حال ہی میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں موجود چند میڈیا پرسنز سے کہہ رہی ہیں کہ پیچھے موجود کراوڈ کو بیہودہ جملے بولنا بند کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مجمے کے پیچھے کھڑے بیہودہ جملے بولتے ہیں اور وہ سنائی دیتے ہے، انہیں چاہیے کہ وہ یہ کمنٹس کرنا بند کریں، آج کل لوگ ایسے ہوگئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ ان کی اس بات پر ان کے پرستاروں نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ مونمون دتہ نے جو کہا وہ درست ہے، پاپارازی جو آپس میں کمنٹس کرتے ہیں وہ غلط ہے جو کہ کیمرے میں محفوظ ہوجاتا ہے۔ ایک اور فین نے کہا کہ جب آپ کسی سے عقیدت رکھتے ہیں تو پھر اس کی عزت بھی کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے