سا ئنس و ٹیکنالوجی

نیوکلیئر فیوژن کے ذریعے لامحدود صاف توانائی میں اہم پیشرفت

نیوکلیئر فیوژن کے ذریعے لامحدود صاف توانائی میں اہم پیشرفت

کیلیفورنیا: امریکا کے حکومتی سائنس دانوں نے فیوژن توانائی کے حصول میں ایک انتہائی اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ ہمارا سورج نیوکلیائی فیوژن (عملِ گداخت) کے ذریعے توانائی پیدا کرتا ہے جس میں ہائیڈروجن ایٹم باہم مل کر ہیلیئم بناتے ہیں۔ اس عمل میں غیرمعمولی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم لارنس لِیورمور نیشنل لیبارٹری کے سائنس دانوں نے حال ہی میں پہلی بار ایک فیوژن ری ایکشن میں اضافی توانائی کی پیداوار حاصل کی ہے جو خرچ کی جانے والی توانائی سے زیادہ ہے۔ لارنس لیورمور نیشنل لیبارٹری میں واقع نیشنل اگنیشن فیسلٹی (این آئی ایف) نے لیزر استعمال کرتے ہوئے پہلے 2.1 ملین جول توانائی خرچ کی اور اس سے 2.5 ملین جول توانائی حاصل کی۔ فیوژن ری ایکشن ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس میں دو ہلکے ایٹم کے مرکزے مل ایک بھاری ایٹم کا نیوکلیئس بناتے ہیں۔ جب مرکزے ملتے ہیں تو ان کے ملاپ کے توانائی کا اخراج ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے