کھیل

آئی سی سی رینکنگ بابراعظم رضوان سمیت پاکستانی بیٹرز کی تنزلی

آئی سی سی رینکنگ بابراعظم رضوان سمیت پاکستانی بیٹرز کی تنزلی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انہیں کے ہم وطن اسٹیو اسمتھ دو درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے جس کے باعث انکی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، اسی طرح سابق انگلش کپتان جو روٹ بھی ایک درجہ تنزلی پاکر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے