انٹرٹینمنٹ

میں نے لوگوں کو کھونے کے ڈر سے بہت برداشت کیا ہے جنت مرزا

میں نے لوگوں کو کھونے کے ڈر سے بہت برداشت کیا ہے جنت مرزا

پاکستان کی صفِ اول کی ٹک ٹاکر و انسٹاگرامر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر معنی خیر پیغام لکھا ہے۔ ٹک ٹاک ایپ پر 21.2 ملین اور انسٹاگرام پر 3.9 ملین فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے حال ہی میں اپنی منگنی کے ٹوٹنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں وہ ایک مذاق نکلا تھا۔ جنت مرزا کی بریک اپ سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس کی انہوں نے تردید کرتے ہوئے ہنسی مذاق قرار دیا تھا۔ اب جنت مرزا کا کیپشن سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جنت مرزا کا بریک اپ کا اعلان، کیا وہ سب مذاق تھا؟ جنت مرزا کا اپنی 3 نئی خوبصورت تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ میں بہت برداشت کیا کرتی تھی کیونکہ میں لوگوں کو کھونا نہیں چاہتی تھی۔ مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ جنت مرزا کا یہ کیپشن کس کی جانب اشارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے