پاکستان

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ پاک فوج کا جوان اور شہری شہید

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ پاک فوج کا جوان اور شہری شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں ہونے والے خودکش حملے میں پاک فوج کا جوان اور ایک شہری شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے جنرل ایریا میں خود کش دھماکا ہوا، جس میں پاک فوج کا حوالدار محمد امیر شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ محمد امیر کا تعلق میانوالی سے تھا۔ حملے میں ایک شہری بھی شہید ہوگیا جب کہ 9 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ خودکش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے