پاکستان

اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں مقدمات ختم مزید کیسز درج نہ کرنے کا حکم

اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں مقدمات ختم مزید کیسز درج نہ کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف مقدمات کالعدم قرار دینے سے متعلق آئی جی سندھ کی رپورٹ کے بعد عثمان سواتی کی درخواستیں نمٹادی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنے رویئے پر عدالت سے ایک مرتبہ پھر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میری باتوں سے غلط تاثر گیا ہے میں معذرت چاہتا ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی سندھ اور سندھ حکومت دونوں کو کریڈیٹ جاتا ہے۔ اچھا ہے کہ تیزی کے ساتھ اس مسئلے کو حل کردیا گیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف مقدمات کالعدم قرار دینے سے متعلق عثمان سواتی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن و دیگر افسران، درخواستگزار کے وکیل انور منصور خان اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ کمرہ عدالت پولیس افسران سے بھر گیا۔ 7 مقدمات کے متعلقہ ایس ایس پیز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے