سا ئنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک پر پابندی کا بل امریکی سینیٹ میں منظور

ٹک ٹاک پر پابندی کا بل امریکی سینیٹ میں منظور

امریکی سینیٹ نے سرکاری ملازمین کو حکومت کے ڈیوائسز پر ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکنے کے بل کو منظور کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق منظوری کے لیے صدر جوبائیڈن کے پاس جانے سے پہلے اس بل کو امریکی ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہونا ضروری ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے ایوان نمائندگان سے اس بل کے منظور ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں قومی سلامتی خطرات کے پیش نظر امریکا کی مزید دو ریاستوں الاباما اور یوٹاہ نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔ قبل ازیں ٹیکساس، میری لینڈ، نیبراسکا، ساتھ کیرولائنا اور ساتھ ڈیکوٹا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے