دنیا

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 10 لاکھ پانڈ کیسے کمائے

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 10 لاکھ پانڈ کیسے کمائے

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کے بعد 10 لاکھ پانڈ کما لیے۔ برطانوی پارلیمینٹیرنز کے سرکاری رجسٹر کے مطابق بورس جانسن نے تقاریر کرنے کا معاوضہ وصول کیا جس سے ان کی آمدنی ہوئی۔ اپنے انداز خطابت کی وجہ سے مشہور بورس جانسن نے حالیہ مہینوں میں نیویارک کے بینکاروں، امریکا کے انشورنس افسران، پرتگال میں ایک سمٹ اور بھارت میں بھی کسی تقریب میں تقاریر کیں۔ انہیں ہر تقریر پر سوا دو لاکھ پانڈ سے پونے تین لاکھ پانڈ کی آمدنی ہوئی۔ 58 سالہ بورس جانسن نے جولائی میں وزارت عظمی سے استعفی کا اعلان کیا تھا لیکن وہ حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے