کھیل

کراچی ٹیسٹ پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی ٹیسٹ پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز کے آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز کی جگہ اظہر علی، نعمان علی، وسیم جونیر اور شان مسعود کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس کے موقع پر بتایا کہ جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ریحان احمد کو پہلا ٹیسٹ کھلا رہے ہیں۔ بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، سیریز تین صفر سے جیتنا ترجیح ہے۔ پاکستان ٹیم میں عبداللہ شفیق، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، فہیم اشرف، نعمان علی، محمد وسیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے