کھیل

کراچی ٹیسٹ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری 53 رنز پر دو آؤٹ

کراچی ٹیسٹ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری 53 رنز پر دو آؤٹ

کراچی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں انگلیںڈ کے خلاف پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 53 رنز بنا لیے، قومی ٹیم نے انگلش ٹیم کی برتری ختم کر دی۔ پاکستان نے بغیر کسی نقصان 21 رنز پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنر شان مسعود 24 رنز اور اظہر علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 21 رنز بنائے تھے، جس کے بعد انگلش ٹیم کی برتری صرف 29 رنز کی رہ گئی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 354 رنز بناکر آٹ ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم 58 کے مجموعی اسکور پر انکی وکٹیں گر گئیں، بین ڈکٹ 26 جبکہ جو روٹ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ریک کرولی صفر، اولی پوپ 51، کپتان بین اسٹوکس 26، مارک ووڈ 35 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 4،4 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے