پاکستان

ن لیگ کا اجلاس اسمبلیاں بچانے کیلئے آپشنز زیر غور

ن لیگ کا اجلاس اسمبلیاں بچانے کیلئے آپشنز زیر غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو توڑنے سے بچانے کے لیے تمام آپشنز زیر غور آئیں گے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔ لاہور میں وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلی محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جا کر کہیں گے کہ استعفے قبول کرو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے